متحدہ عرب امارات

ام آلقوعین کے شاہی خاندان میں حادثے کے سبب فوتگی

(خلیج اردو ) ام آلقوعین کے حکمران شیخ سعود بن راشد ال مولا نے حادثے میں انتقال ہونے والے شیخ علی بن حومید بن احمد آل مولا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

مرحوم شیخ علی کا بدھ کی صبح متحدہ عرب امارات میں کار ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا ہے ۔ ام آلقوعین حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعزیت بذریعہ فون کال اور میسجز وصول کی جائے گی ۔

کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ شیخ حومید بن احمد آل مولا فون کال کے ذریعے تعزیت وصول کرنے کے لئے دستیاب ہونگے ۔
Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button