متحدہ عرب امارات

دعاؤں پر یقین رکھنے والا ٹرک ڈرائیور مجید جو کروڑوں روپے کا مالک بن گیا، یہ کہانی بتاتی ہے کہ قسمت ساتھ دے تو سب ممکن ہے

خلیج اردو
عجمان : عجمان میں رہائش پزیر ایک ٹرک ڈرائیور مجید چیراتھوڈی کو اپنی قسمت پر یقین نہیں کہ انہوں نے 12 ملین درہم کا بگ ٹکٹ لاٹری انعام جیتا ہے۔

ابوظبہپی میں عید کے دوسرے دن منعقدہ بگ ٹکٹ کے 239 ویں سیریز میں مجید نے یہ بھاری انعام جیتا اور اپنے خوابوں کی تعبیر ممکن بنائی۔

لاٹری جیتنے کے بعد مجید نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ یہ ایک غیر متوقع خبر ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کروڑ پتی بننے کی امید نہیں کی تھی۔ میں نے بہت مشکل زندگی جی لی ہے جہاں محنت کرکے اپنا گزر بسر کیا۔ میرے مالی مشکلات بہت ہیں۔ میرے ذمہ واجب الادا قرض ہے۔

مجید بتایا ہے کہ طویل عرصے تک بیرون ملک کام کرنے کے بعد بمشکل میں کیرالہ میں اپنا گھر بنانے میں کامیاب ہوا ہوں۔ اس رقم سے اب میں اپنے تمام واجبات طے کر سکتا ہوں۔ میں اب آرام سے سانس لے سکتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میری رمضان کی دعاؤں کا پھل مل گیا۔ اب میں اپنے والدین کے خواب پورے کر سکتا ہوں۔

خلیجی ممالک میں اپنے سفر کے بارے میں مجید نے بتایا کہ اس کا آغاز 1996 میں سعودی عرب میں ملازمت سے ہوا۔

میں 2006 میں متحدہ عرب امارات چلا گیا۔ ایک ٹرک ڈرائیور ہوکر میں دبئی میں اپنے پہلے آجر ویڈ ایڈمز کنٹریکٹنگ کا مقروض ہوں۔ بعد میں، میں ابوظہبی کے ایک اور فرم میں چلا گیا۔ فی الحال میں النقا ڈرنکنگ واٹر میں ٹینکر ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ اس کمپنی کے منتظمین کیرالہ میں میرے آبائی علاقے کے لوگ ہیں۔

49 سالہ مجید چیراتھوڈی کا تعلق کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے میلاتور شہر سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سادہ زندگی گزارتا ہوں اور اسی طرح جاری رکھوں گا
۔

مجید کا کہنا ہے کہ ’’میرے والد کا انتقال ہوگیا۔ میری ایک ماں، چار بہنیں، ایک بیوی اور چار بچے ہیں۔ میری دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ میں تقریباً 2 سال سے بگ ٹکٹ خرید رہا ہوں۔ ہم 10 افراد کا گروپ ہیں۔ ہم زیادہ تر کیرالہ سے بھارتی ہیں۔ ایک یا دو پاکستانی اور بنگلہ دیشی بھی ہیں۔ ہم سب کو پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔

جب بگ ٹکٹ کا اعلان کیا گیا تو قرعہ اندازی کے میزبان رچرڈ کو انعام جیتنے کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے چیراتھوڈی کے پاس پہنچنا ممکن نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بھاگ دوڑ میں تھا ۔ میں ڈیزل بھرنے کے لیے ایک پمپ پر تھا جب مجھے بگ ٹکٹ کے میزبان رچرڈ کا فون آیا۔

اس لیے میں حاضر نہیں ہو سکا لیکن بعد میں رابطہ ممکن ہوا۔ یہ ناقابل یقین تھا۔ میرے دوستوں نے بھی مجھے جیت کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے فون کیا۔

دریں اثنا، یہ ملک میں دو دیگر بھارتیوں کے لیے بھی ایک خوش قسمت شام تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button