متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمتیں : ایمریٹس نے بڑے پیمانے پر مختلف اسامیوں میں بھرتیاں کا اعلان کردیا ، آپ بھی اہل ہوں گے

خلیج اردو
07 نومبر 2021
دبئی : دبئی کی سرکاری ایئرلائن ایمریٹس نے آنے والے مہینے میں چھ ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کا عندیہ ہے تاکہ وہ اپنے نیٹ ورک کو پھیلا سکیں اور کرونا سے بحالی کیلئے لچک دیکھا سکیں۔

ستمبر میں ایمریٹس نے ایک عالمی مہم چلائی تھی جس میں انہوں نے تین ہزار کیبن کریو اور پانچ سو ایئر سروسز ملازمین کو موقع دیا تھا کہ وہ دبئی کے گڑھ میں شمولیت اختیار کر سکے۔ ایئرلائن کو اضافی طور پر زمینی اسٹاف اور اپنے نیٹ ورک کیلئے سات سو ملازمین کی ضرورت ہے۔

ایئرلائن نے اپنے پورٹل پر درجنوں اسامیوں کا اشتہا دیا ہے جس میں کیبن کریو ، انتظامی ایگزیکٹیوز ، ہیلتھ کیئر اسٹاف، ایچ آر پروفیشنلز ، ایئرپورٹ سروس ایجنٹس ، سنیئر اکاونٹنٹس اور دیگر شامل ہیں۔

دنیا میں ایک بہترین ایئرلائن ملازمین کیلئے مشہور ایمریٹس نے ان ملازمین کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ شدہ تنخواہ کی پیشکش کرتا ہے۔ ملازمین کو دنیا بھر کے ہوٹلوں میں ٹہرنے پر رعایت بھی دی جائے گی۔ ذیل میں اسامیوں اور اس کیلئے لوازمات کی فہرست دی جا رہی ہے جو ایمریٹس کے کیریئر پورٹل پر ہیں۔

کیبن کریو
لوازمات : ایک سال یا اس سال زیادہ کا مہمان نوازی کے شعبے میں صارفین کو خدمات فراہم کرنے کا تجربہ ، کم از کم ہائی اسکول تک تعلیم ، انگریزی میں بہترین بول چال اور روانگی کے ساتھ لکھنے کی صلاحیت ( ایک اضافی خوبی کے طور پر ) ، جوائننگ کے وقت کم از کم 21 سال کی عمر ہو۔

امیدروار کیلئے صحت مند باڈی ماس انڈیکس کے ساتھ کیبن کریو کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے طبی طور پر فٹ ہو اور بازو کی کم از کم رسائی 212 سینٹی میٹر اور کم از کم اونچائی 160 سینٹی میٹر، جو آپ کو دیگر کے علاوہ تمام قسم کے ہوائی جہازوں پر ہنگامی آلات تک پہنچنے کے قابل بنائے گی۔

کنٹیکٹ سنٹر ایجنٹ
ضروریات : انگریزی کے ساتھ ساتھ عربی، چیک، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، مینڈارن، پولش، پرتگالی، روسی اور ہسپانوی میں سے کسی ایک زبان میں روانگی کے ساتھ بات کرنے کی اہلیت ، متعلقہ فیلڈ میں کم از کم ایک سال کا تجربہ ، دسویں جماعت تک کیلئے تعلیم اور صارفین سے بات چیت اور دیگر حوالے سے بہترین اسکلز۔

پائلٹ
درکار لوازمات : ایئرلائن بی 777 اور اے 380 میں بطور فرسٹ افیسر ملازمت کیلئے امیدوار کو کم از کم 2,000 گھنٹے اڑان کا تجربہ ہو۔ اسے ملٹی کریو، ٹربو پراپ اور جیٹ ہوائی جہاز کے ساتھ ایم ٹی او ڈبلیو اوت ٹن ٹی اور ٹونٹی ٹی کے درمیان پرواز کا تجربہ ہو۔ انہیں پچھلے 12 مہینوں میں کم از کم 150 گھنٹے پرواز کرنے کا تجربہ ہو۔ اور اس کے متعلقہ کلاس 1 میڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔

ایئرپورٹ سروس ایجنٹ
ضروریات : ہائی اسکول سرٹیفیکٹ ، دو سال یا اس سے زیادہ تجربہ ، بولنے اور لکھنے میں انگریزی کی روانگی ، مائیکروسافٹ کا بنیادی علم ، فعال کمیونیکیشن اسکیلز اور عربی بولنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ان بورڈ کنٹریکٹ ( چھ مہینوں کا معاہدہ )
ضروریات : ہیومن ریسورس کے ساتھ کم از کم کام کا چار سالہ تجربہ ، کسٹرمر سروس ایڈمنسٹریشن ، ٹیلنٹ جانچنے کے مختلف شعبوں میں حکمت عملی اور عملی طور پر مدد کرنے کیلئے قابلیت ، مختلف سسٹمز کو سیکھنے کی صلاحیت اور خواہش کے ساتھ تکنیکی طور پر قابل امیدوار اور بہترین کمیونیکیشن اسکلز کا ہونا ضروری ہے۔

سنیئر اکاونٹس اسسٹنٹ

ضروریات : 5 سال سے زیادہ تجربے کا حامل ، اکاؤنٹنگ کا علم ، کمپیوٹر سے اعلی درجے کی واقفیت اور ایم ایس آفس ایپلی کیشنز جیسے ایم ایس ایکسیز ، پاور پوائنٹ اور ایکسل سے وافیت لازمی ہے۔ امیدوار کے پاس انالیٹیکل اور لکھنے اور بولنے کی بہترین صلاحیت ہو اور عربی زبان اور فرانسسی زبان سے وقفیت لازم ہے۔

کسٹمر سیلز اینڈ سروس ایجنٹ
ضروریات : 10 سال یا اس کی مساوی تعلیم ، 1 سال سے زیادہ کا تجربہ ،کنٹیکٹ سنٹر اور ایئر لائن انڈسٹری کے طریقہ کار اور طریقہ کار کا علم اور معیاری کرایوں اور ٹکٹنگ کورسز، سکائی ورڈز اور ایم اے آر ایس سسٹم سے واقفیت لازمی ہے۔

سنیئر کونسلر :
ہویمن ریسورس ، کلینیکل سائیکولوجی میں 5 سال سے زیادہ کا تجربہ ، فعال ڈی ایچ اے لائسنس ، کونسلنگ یا سائیکولجی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، بین الاقوامی مشاورتی اداروں یا تنظیم میں رکنیت ، تھراپی کی کسی بھی خصوصی شکل میں ترجیحی تربیت اضافی فائدے کی ہو گی۔ خاندان اور نوعمروں کی مشاورت میں تجربہ ، خلیجی ثقافت اور بین الاقوامی ضابطہ اخلاق کا عملی علم ہونے کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں روانی سے بول چال لازمی ہے.

کلینیکل سائیکلوجسٹ
فعال ڈی ایچ اے لائسنس ، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ ، ثبوت پر مبنی سائیکو تھراپی میں تربیت ، بین الاقوامی نفسیاتی اداروں یا تنظیموں میں رکنیت ، 8 سال سے زیادہ کا تجربہ ، دوسروں کے ساتھ انگریزی زبان بولنے میں روانگی ہونی چاہیئے۔

ایچ آر منیجر :
کم از کم 10 سال کا تجربہ، متعلقہ فیلڈ میں ڈگری ، ٹیلنٹ جانچنے یا ٹیلنٹ ریسرچ کی قابلیت بشمول عملے کی بھرتی، انہیں برقرار رکھنا اور ان کی نگرانی کرنا شامل ہے۔

ٹیم لیڈ
ہائی اسکول سرٹیفیکٹ ، بزنس ایڈمنسٹریشن/ایوی ایشن/گراؤنڈ ہینڈلنگ/کسٹمر سروس میں 4-6 سال کا تجربہ ، فلائٹ آپریشنز کی اصطلاحات کی بنیادی سمجھ، مقامی/بین الاقوامی، ایوی ایشن سیفٹی اور سیکورٹی کی ضروریات کو سمجھنا ، ماہر آئی ٹی اور کمپیوٹر سے واقفیت ، نگرانی کی مہارت ، ماہر منصوبہ بندی اور تنظیم سازی کی مہارت ، متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔

سیلز اینڈ آپریشن اسپیشلسٹ
5 سال سے زیادہ کا تجربہ ، متعلقہ ڈگری ہولڈر ، سیاحت کی صنعت، ٹور آپریٹرز اور ایئر لائن کے تحفظات کا علم ہونا ضروری ہے۔

سفاری آپریشن آفیسر :
ضروریات : فیلڈ ٹورز گائیڈز کا 5 سالہ تجربہ ، متعلقہ ڈگری ، سفاری، ٹوورز کا تجربہ ، شمالی امارات کا علم (آف روڈ روٹس) ، فور ڈبلیو ڈی گاڑی کے مکینیکل پہلوؤں کا علم ، متحدہ عرب امارات کا فعال ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔

مارکیٹنگ منیجر
متعلقہ فیلڈ ڈگری ، تجارتی/فروخت کے معاہدے کے مذاکرات میں 5 سال سے زیادہ کا تجربہ ، دوسروں کے درمیان کم از کم 3 سالہ پروڈکٹ یا خریدوفروخت کے مینیجر کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔

ڈاکٹر
ضروریات : جی پی/فیملی میڈیسن پریکٹس میں 5 سالہ تجربہ ، ڈگری یا ایم بی سی ایچ بی، ایم بی بی ایس، ایم ڈی یا مساوی میڈیکل ڈگری ، ڈی ایچ اے رجسٹریشن اور رائل کالجوں میں سے کسی ایک کی فیلوشپ یا رکنیت یا اس کے مساوی علم کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ای کامرس اور موبائل منیجر
ای کامرس، ڈیجیٹل ماحول میں 8 سال سے زیادہ کا تجربہ ، متعلقہ میدان میں ڈگری ، آن لائن فروخت، مصنوعات کی ترقی کے ذیلی اداروں کی ٹھوس تفہیم اور مضبوط تجزیاتی مہارت کا حامل ہونا لازم ہے۔

ایڈمنسٹریشن کوورڈینیشن :

لوازمات : بارہ سال یا اس کے مساوی تعلیم ، انتظامی ماحول میں تجربہ اور ایم ایس پیکجز اور کمپنی سسٹمز ایچ آر ڈائریکٹ اور ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں ماہر ہونا لازم ہے۔

کریو لاجسٹک کوارڈینیٹر
5 سال سے زیادہ فلائٹ آپریشنز ، 12 سال یا اس کے مساوی ، اچھی کمیونکیشن اور انٹرپرسنل اسکلز اور آپریشنل سسٹمز کا کام کرنے کا علم ہونا لازمی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button