متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے مواقع، تنخواہ 7 ہزار درہم

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے بینکنگ کے شعبے میں نوکری کے خواہش مند ہیں تو ہر مہینے 7 ہزار درہم کمانے کا شاندار موقع دستیاب ہے۔

متحدہ عرب امارات کا ایک مقامی بینک پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈز کے لیے سیلز ایگزیکٹو کے لیے بھرتیاں شروع کر رہا ہے۔ اس نوکری کے لیے 1 سے 2 سال کا تجربہ درکار ہے۔ اور ماہانہ تنخواہ 5 ہزار سے 7 ہزار درہم کے درمیان ہوگی۔

اس نوکری کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں۔ بشرطیکہ آپ کے پاس 1 سے 2 سالہ متعلقہ شعبے میں تجربہ ہونا چاہیے۔

مزید برآں، ویزٹ ویزے پر یو اے ای میں مقیم افراد بھی اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

نوکری کے لیے درج ذیل پتے پر کل سے واک ان انٹریوز کا آغاز ہوجائے گا:

28 اپریل سے 5 مئی کے دوران صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجےکے درمیان واک انٹرویو دینے کے لیے المسعود ٹاور2، آفس نمبر 302، پورٹ سعید ڈیرا دبئی پر تشریف لائیں۔

انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار اپنی سی وی اور اسناد ہمراہ لائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button