متحدہ عرب امارات

پاکستانی وفاقی وزیر فواد چوہدری کا یو اے ای کے مریخ مشن کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یو اے ای کی تاریخی لمحات کے موقع پر یو اے ای کے نام نیک تمناؤں کا پیغام جاری کیا ہے۔

کبینٹ ممبر فواد چوہدری کا نے یو اے ای کے مریخ مشن کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش کے آپ "خلا فتح کرو”۔

فواد چوہدری کی جانب سے یہ پیغام اس وقت دیا گیا ہے جب یو اے ای ہوپ پروب نامی مشن مریخ کے مدار میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کو دیے گئے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ” آج کا دن ہر انسان کے لیے اہم ہے۔ لیکن خاص طور پر مسلمانوں کے لیے اہم ہے۔ یو اے ای نے تمام مسلم دنیا کو فخر بخشا ہےامارات کا یہ مریخ مشن اسکے تین مشنوں میں سے مریخ پر پہنچنے والا پہلا مشن ہوگا”۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ "یہ مشن یو اے ای میں نالج اکنامی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ میں آپ لیے نیک خواہشات کا خواہاں ہوں، اور میری خواہش ہے آپ خلا کو فتح کریں”۔

خیال رہے کہ یو اے ای کا ہوپ بروب نامی مریخ مشن اس وقت مریخ کے مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

ان لمحات کی لائیو ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button