ٹپسمتحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد کورونا وائرس ہونے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا چکے ہیں لیکن دوسری خوراک لگوانے سے پہلے آپ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو آپ کی دوسری خوراک کا کیا بنے گا؟ کیا آپ کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوانی چاہیے یا نہیں؟

آیئے جانتے ہیں متحدہ عرب امارات کے ماہری صحت اس حوالے سے کیا تجویز کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی نے درج بالا سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ "اگر کوئی شخص ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوا تو اسے اپنے تندرست ہونے کا انتظار کرنا ہوگا اور اس کے بعد اسے ایمونٹی ٹیسٹ (قوت مدافعت کا ٹیسٹ) کروانا ہوگا تاکہ پتہ چل سکے کہ آیا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی ضرورت ہے یا  نہیں”۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی میں ہیلتھ پروموش اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر ہند ال اوادہی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ "فائزر، سائنوفارم، اور آسٹرزینیکا ویکسین لگوانے والے وہ افراد جنہیں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں یا معمولی علامات تھی اور وہ اپنے قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کر چکے ہیں، وہ افراد ویکسین کی دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں اگر انہیں کوئی علامات نہیں ہیں تو۔ اور اگر وہ اپنی بیماری کی وجہ سے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر کرنا چاہتےہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ اور انہیں ویکسین کی دوسری خوراک اپنے ڈاکٹر کی اجازت کے بعد ہی لگوانی چاہیے”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "جو افراد کورونا کے باعث ہسپتال میں داخل تھے یا انہیں بیماری کی متعدل سے شدید علامات تھیں تو انہیں ویکسین کی دوسری خوراک کے وقت کے حوالے سے اپنی میڈٰیکل ٹیم سے روجوع کرنا چاہیے”۔

یو اے ای میں درج ذیل سنٹروں سے آپ ایمیونٹی ٹیسٹ کروا سکتے ہیں:

آسٹر کلینک

آسٹر کلینک دو مختلف اقسام کے انٹی باڈی ٹیسٹ فراہم کرتے ہیں اور دنوں ٹیسٹوں کی قیمتوں میں فرق ہے۔ ایک کی قیمت 150 درہم جبکہ دوسرے کی قیمت 250 درہم ہے۔

آسٹر کلینک شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، فجیرہ اور دیگر امارات میں بھی موجود ہیں۔

میڈکیئر ہسپتال شارجہ

میڈ کیئر ہسپتال شارجہ آئی جی جی انٹی باڈی ٹیسٹ کرتا ہے جس کی قیمت 79 درہم ہے۔

پرائم ہیلتھ کیئر گروپ

پرائم ہیلتھ کیئر گروپ کے مختلف ہسپتالوں میں کووڈ ٹوٹل انٹی باڈی ٹسیٹ کیا جاتا ہے۔ جس کی قیمت 120 درہم ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button