متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں حکام نے مرکزی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کردیا،عوام کو متبادل راستے اپنانے کی ہدایت

خلیج اردو

دبئی: حکام نے آج بروز اتوار 4 دسمبر کو بعض اہم سڑکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔عجمان پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں کیونکہ عجمان سائیکلنگ ٹور شروع ہونے والا ہے۔

 

سڑکیں صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک عارضی طور پر بند رہیں گی۔

 

اتھارٹی نے اس راستے کا نقشہ بھی شیئر کیا ہے جسے سائیکل سوار استعمال کریں گے۔نقشہ سے پتہ چلتا ہے کہ سائیکل سواروں کا راستہ عجمان مرسہ سے شروع ہوگا اور الزورہ تک جائے گا۔

 

یہ سرکٹ مچھلی بازار اور عجمان سٹی سنٹر جیسے کئی اہم مقامات کو بھی عبور کرے گا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button