متحدہ عرب امارات

رمضان کیمپوں پر پولیس کا معائنہ تیز ، کرونا وائرس کے رولز کو یقینی بنانا مقصد

خلیج اردو
دبئی : راس الخیمہ پولیس نے امارات بھر میں رمضان خیموں کے معائنے کا عمل تیز کر دیا ہے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران کرونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا جائے۔

کمیونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر راشد محمد الصلادی نے کہا ہے کہ رمضان کے پہلے دن سے راس الخیمہ پولیس نے تمام رہائشیوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی منصوبوں اور مربوط پروگراموں پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔

اس منصوبے میں صحت کے کنٹرول اور حفظان صحت کے تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف چھاپوں کے ذریعے رمضان کیمپوں کا معائنہ اور وقتاً فوقتاً نگرانی شامل ہے۔

راس الخیمہ پولیس اس بات کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ رمضان کیمپس میں شریک افراد مجاز حکام کی طرف سے مقرر کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ جیسے کہ ماسک پہننا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احتیاطی تدابیر اس میں شامل ہے۔

کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی کے باوجود راس الخیمہ کے حکام رمضان کے مقدس مہینے اور عید کے دنوں میں صحت کی حفاظتی جانچ کو بڑھانا اور مطلوبہ بہتری حاصل کرنا جاری رکھیں گے۔

کرنل ڈاکٹر الصلادی نے ہر ایک کو ذمہ دار ہونے اور قواعد سے آگاہ رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری اجتماعات محدود کیے جائیں اور اس میں تمام لازمی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button