متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں یمنی یہودی خاندان کا15سال بعد ملاپ

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق یمنی یہودی خاندان 15 سال تک جدا رہنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں دوبارہ اکھٹا ہوا ہے ۔ اس خاندان کے دوبارہ ملاپ کیلئے اماراتی حکام نے انھیں یمن سے متحدہ عرب امارات واپس لانے کیلئے سفری سہولیات فراہم کیں

خلیج اردو –   اماراتی حکام نے اس خاندان کے لندن میں رہائش پذیر بعض افراد کو بھی اس سے ملانے کے انتظامات کیے۔

امارات نیوز ایجنسی، وام سے گفتگو کرتے ہوئے اس خاندان کے افراد نے 15 سال علیحدہ رہنے کے بعد اکھٹے ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے  بتایا کہ یہ کسی معجزے اور ناممکن خواب کی تعبیر سے کم نہیں ہے۔ ہم اپنے دوبارہ ملاپ پر متحدہ عرب امارات کے تعاون کے شکر گزار ہیں

انھوں نے بتایا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے انسان دوست رویے کی  بہترین مثال ہےجو کہ پوری دنیا کے لئے ایک نمونہ ہے۔

اس خاندان کے والد نے اپنے بچوں سے ملاقات کے بعد کہاکہ انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آج دوبارہ پیدا ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے تمام بچوں اور پوتے پوتیوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں رواداری، بقائے باہمی اور نیکی کے سرزمین متحدہ عرب امارات میں آکر انتہائی خوشی ہوئی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button