متحدہ عرب امارات

دبئی شیشہ کیفے میں ایسا کیا ہوا کہ 8 کیفے بند کردیئے گئے

دبئی میونسپلٹی نے 133 شیشہ کیفے پر جرمانہ عائد کر دیا

( خلیج اردو ) دبئی شیشہ کیفے میں غیر قانونی طور 18 سال سے کم عمر کے لڑکوں کو شیشہ نوش کرانے پر 8 کیفے بند کردیئے گئے جبکہ 133 دیگر کو کویڈ 19 کے خلاف ہدایت کردہ اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔
دبئی میں جولائی 18 سے شیشہ کیفے کھول دیئے گئے تھے جو مہینوں بند رہے تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔
دبئی میونسپلٹی نے 1 ہزار 228 مقامات کی انسپکشن کی جہاں 88 فیصد مقامات پر اختیاطی تدابیر کی پیروی میں اقدامات اٹھائے گئے تھے ۔

بعض شیشہ کیفے میں سماجی فاصلے کو یقینی نہیں بنایا گیا تھا کچھ میں شیشہ نوشی کا اہتمام گروپ میں کیا جارہا تھا جبکہ کچھ دیگر میں شیشہ کا پائپ تبدیل کئے بغیر ہی شیشہ استعمال کیا جارہا تھا اور ایک سے زیادہ افراد ہی ایک پائپ پر شیشہ نوشی کرتے پائے گئے ۔

کچھ شیشہ کیفے بغیر پرمٹ کے چلائے جارہے تھے بعض میں وینٹیلیٹر کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا جبکہ دیگر میں ائیر کنڈیشن ٹھیک طریقہ سے کام نہیں کر رہا تھا ۔

شیشہ کیفے کے لئے ضروری ہے کہ شیشہ نوشی والی جگہ پر کسٹمر کو تین گھنٹوں سے زائد وقت گزارنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ شیشہ کیفے کے عملے کو سروس مہیا کرنے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا ضروری ہوگا ۔ کسٹمرز کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا جبکہ کویڈ 19 کی کیفیت رکھنے والے افراد کو شیشہ کیفے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ شیشہ کیفے میں مشتبہ افراد کے لئے علیحدہ کمرہ ہونا لازمی ہوگا ۔شیشہ کے تمام اجزاء استمال سے پہلے اور بعد میں صاف کرنا لازمی ہونگے ۔ کیفے منیجمنٹ پر لازمی ہوگا کہ دو میٹر کا فاصلہ ضرور قائم کرے ۔شیشہ کیفے میں ماسک اور دیگر چیزوں کو ڈسپوزل کرنے کے لئے مناسب جگہ کا ہونا لازمی ہوگا ۔ جو کیفے ان احکامات کی پیروی میں اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوجائے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button