متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایک غیر ملکی کی دانشمندی نے ڈاکیتی کی کوشش ناکام بنادی

خلیج اردو
15 اپریل 2021
دبئی : ایک تیزرفتار اور حاضردماغ غیر ملکی نے متحدہ عرب امارات میں ڈاکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

40 سالہ ساؤتھ انڈین شہری کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جعفر پاراپیراتھ اپنے انکل کے کیفے ٹیریا میں موجود تھا کہ ایک شخص اس کی جانب دوڑتا ہوا آرہا تھا اور اس کے ہاتھ میں رقم سے بھرا کوور تھا۔ ایک گروہ اس کا پھیچا کررہا تھا اور چور چور چلا رہا تھا۔

جیسے ہی انہوں نے مشتبہ شخص کو اپنی طرف آتے دیکھا ، جعفر نے اپنا پیر آگے کیا اور اسے گرا دیا۔

جعفر نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کا پھیچا کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے لگا کہ وہ مجھ سے دور ہے تو پھر میں نے اپنا پیر آگے کیا اور وہ گر پڑا۔ میرے بھائی نجیب نے اس پر کرسی بھی گرائی۔

لوٹی گئی رقم اس کے مالک تک واپس پہنچائی گئی۔ جعفر اس وقت دبئی میں سیاحتی ویزہ پر ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنی نوکری کھو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button