متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے روکنے پر پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شخص کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر روکنے جانے کے بعد پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے اور اس پر تشدد کرنے والے شخص کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ مدعاعلیہ کے دوست کو بھی اسی الزام میں تین ماہ قید سنائی گئی ہے۔ مزید برآں، عدالت نے قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد دونوں مدعاعلیہان کو ملک بدر کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق اس سال جنوری میں پولیس اہکار النائف کے علاقے میں ڈیوٹی پر موجود تھا جب اس نے ایک 46 سال مصری مدعاعلیہ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر روکا۔

مدعاعلیہ نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔ جب پولیس اہلکار نے اسے روکا تو اس نے بتایا کہ اس پہلے بھی ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے اکی آئی ڈی پہلے ہی پولیس کے پاس ہے۔

ریکارڈ کے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ "وہ مجھے جرمانہ ادا کرنا چاہتا تھا لیکن میں نے اسے بتایا کہ ہم جرمانہ لینے کے مجاز نہیں ہیں۔ جس پر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی”۔ جس پر پولیس اہلکار نے اس کا پیچھا کر کے اس پکڑ لیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ پکڑے جانے پر اس نے "ہمارے ساتھ بدتمیزی کی اور مجھے گھونسا مارا اور ہمیں دھمکی بھی دی”۔

پولیس نے اہکار نے مزید بتایا کہ مدعاعلیہ کا ایک دوست انکی ویڈیو بنا رہا تھا۔ جس پر اس نے اس موبائل لینے کی کوشش کی تو اسنے فرار ہونا چاہا لیکن پولیس اہلکار نے اسے بھی پکڑ لیا۔

جس کے بعد دبئی پبلک پراسیکیوشن نے دونوں پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا۔\

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button