متحدہ عرب امارات

ویڈیو : پاکستانی خاتون سونیا مجید نے پہلی بار امارات کا قومی ترانہ گا کر سب کے دل جیت لیے

لاہور سے تعلق رکھنے والی سونیا پہلی ایشیائی خاتون ہیں جنہیں امارات کا ترانہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہے، اماراتی شاہی خاندان نے بھی ایک تقریب میں ایوارڈ سے نواز دیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی خاتون نے شاندار اعزاز حاصل کر لیا ہے۔  لاہور سے تعلق رکھنے والی سونیا مجید کو امارات کاقومی ترانہ گانے پراماراتی حکومت نے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سونیا مجید ایشیا کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں عرب امارات کا ترانہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

گزشتہ بیس سالوں سے دُبئی میں مقیم سونیا نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا ”میں ایشیا کی پہلی خاتون ہوں جس نے یو اے ای کا قومی ترانہ پڑھا ہے۔ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ پہلے یہ میرا شوق تھا اور اب میرا کیریئربن چکا ہے۔ میں زندہ دلوں کے شہر لاہور سے تعلق رکھتی ہوں اور پچھلے 20 سال سے دُبئی میں مقیم ہوں۔ یو اے ای میرا دوسرا گھر ہے جس سے میں بہت پیار کرتی ہوں۔

اور انسان جہاں رہتا ہے ، اس کو اس جگہ، لوگوں اور ثقافت سے پیار ہو جاتا ہے۔ مجھے مختلف زبانیں سیکھنے اور گانا گانے کا بہت شوق ہے۔ اور مختلف اقسام کے پکوان کھانے کا بھی بہت شوق ہے ۔ امارات کا قومی ترانہ پڑھنے پر مجھے بہت پذیرائی ملی ہے اور سب لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ بلکہ سوشل میڈیا پر مجھے پتا چلا کہ ٹک ٹاک پر تیس لاکھ لوگوں نے اس پر ویڈیوزبنائی ہیں۔

میں اپنے سب مداحوں اور پیار کرنے والوں کی بہت شکر گزار ہوں۔ جو مجھے اتنا زیادہ سپورٹ کرتے ہیں۔ امارات کے حکام نے بھی میری بہت تعریف کی ہے۔ شاہی خاندان نے مجھے ایک تقریب میں ایوارڈ سے بھی نواز دیا ہے، جس کے لیے میں بہت شکر گزار ہوں۔ متحدہ عرب امارات کے سب عظیم لیڈران کے لیے یہ ہم ایشیائی باشندوں کی جانب سے شاندار خراج تحسین تھا کہ ہم سب امارات سے کتنی زیادہ محبت کرتے ہیں۔

سب لوگ جانتے ہیں کہ امارات ایک محفوظ ترین ملک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں میرے تین اور گانے ریلیز ہونے والے ہیں۔ پہلا گانا صوفی کلام ہے دوسرا ٹرانس اور تیسرا ہپ ہاپ جیز مکس گانا ہے۔ جس کے بعد میری پہلی بالی وڈ فلم ریلیز ہو رہی ہے۔ جس کا نام ’سلام مدرسہ‘ ہے ، یہ اقوام متحدہ کا پروگرام ہے۔ اور یہ فلم ایک خصوصی مقصد کو اُجاگر کرتی ہے۔ “

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button