متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آج کیلئے گرم اور گردآلود موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے

خلیج اردو
17 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں آج بروز پیر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ قومی محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر لے اوقات میں ہلکے بادلوں کے پیدا ہونے کے امکانات بھی ہیں۔

نیشنل میٹ ڈیپارٹمنٹ این سی ایم کے مطابق رات کو موسم مرطوب رہے گا جبکہ منگل کی صبح اندرونی اور ساحلی علاقوں پر دھند اور کہر پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔

آج دن کے وقت ہلکے سے درمیانے درجے کی ہوائیں چلیں گی اور اس سے گرد پیدا ہوگا۔

سمندر بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان میں معتدل بہاؤ پر ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button