پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کو ریڈلِسٹ میں شامل کرنے پر برطانیہ سے آئے پاکستانی واپسی کیلیے پریشان

خلیج اردو: پاکستان کو ریڈ لِسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد برطانیہ سے آئے پاکستانی واپسی کے لیے پریشان ہیں۔

قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) نے مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 6 اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی پروازوں پر1400 مسافر سفر کریں گے، اس طرح گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی چھٹیوں پر آئے شہریوں کی واپسی ممکن ہوسکے گی۔

9 اپریل سے برطانوی اور آئرش شہریوں کے علاوہ دیگرکی برطانیہ آمد پر پابندی ہوگی،برطانیہ نے پاکستان کو بھی سفری پابندیوں پر مبنی ریڈلسٹ میں شامل کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کی 9 اور 11 اپریل کی دوطرفہ شیڈول پروازیں پابندی کے تحت آپریٹ نہیں کی جائیں گی ،اضافی پروازوں کے ذریعے برطانیہ میں واپسی کے منتظرپاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں تارکین وطن پاکستانی گڈ فرائیڈے اور ایسٹرکی چھٹیوں پر پاکستان آئے ہوئے ہیں جن کی برطانیہ واپسی اب مشکل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے کرائے کی مد میں 4 لاکھ روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button