متحدہ عرب امارات

تیز رفتار گاڑی نے پولیس کے دو پٹرولنگ گاڑیوں کو کچل دیا، تین افراد زخمی ہوگئے۔۔ ویڈیو وائرل

خلیج اردو
25 نومبر 2021
شارجہ : شارجہ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے پولیس پٹرولنگ کی دو گاڑیوں کو بری طرح سے کچل دیا ہے۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو بری طرح سے زخمی کرف دیا گیا ہے۔

جمعہ کو ایک بیان میں شارجہ پولیس نے کہا ہے کہ حادثہ کار کے ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس نے پولیس کی پٹرولنگ گاڑیوں کو ٹکر ماری۔ پٹرولنگ ٹیم ڈیوٹی پر تھی اور سڑک پر رونما ہونے والے ایک اور حادثے کی پوچھ گچھ کر رہی تھی۔

اس حادثے کی وجہ بھی یہی تھی کہ ڈرائیور کا دھیان سڑک پر نہیں تھا۔

شارجہ پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ ہائی وے پر بتائی گئی رفتار کی حد پر عمل کریں اور ہائی وے پر پولیس کی پٹرولنگ ٹیم ہمیشہ چوکس رہیں۔

شارجہ پولیس نے ڈرائیوروں پر بھی زور دیا کہ وہ سڑک پر دیگر تمام حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد رکھیں۔ بشمول اپنی سیٹ بیلٹ پہننا، گاڑی چلاتے وقت اپنے موبائل فون کا استعمال نہ کرنا اور گاڑی سے آگے کی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button