متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے 50 سالہ ترقیاتی منصوبے کے لیے 50 اماراتی طلباء کے 50 آئیڈیاز، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے 50 سالہ ترقیاتی منصوبے کے لیے اماراتی طلباء نے جدت و اختراع پر مشتمل 50 آئیڈیاز پیش کیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے پچاس سال ماحول دوست اور دیر پا ترقی کیسے کی جا سکتی ہے۔

ان نوجوان طالب علموں نے یہ آئیڈیاز وزارت تعلیم کی جانب سے منعقد کی گئی ایک وریچوئل ورکشاپ کے دوران پیش کیے۔ یہ ورکشاپ 50 سال منصوبے کی تشکیل میں طلباء کو شامل کرنے کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے 50 سالہ ترقیاتی منصوبے کا ڈیزائن نامی پروگرام  کا آغاز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے کیا گیا تھا۔

جس کے تحت یو اے ای کی عوام سے یو اے ای کے اگلے 50 سالہ ترقیاتی منصوبے کے لیے مشورے لیے جائیں گے۔

اسی پروگرام کے تحت منقعد کی گئی حالیہ ورکشاپ میں زید ایجوکیشنل کمپلیکس کے 50 طلباء نے شرکت کی اور 50 سالہ ترقیاتی منصوبے کے لیے 50 آئیڈیاز پیش کیے۔

ان آئیڈیاز میں ماحول کو محفوظ بنانے، رینیوایبل انرجی میں سرمایہ کاری کرنے اور ویسٹ کو ری سائیکل کرنے جیسے آئیڈیاز شامل ہیں۔

اور ان آئیڈیاز میں ملک میں سبزا گاہیں بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ان نوجوان طباء نے ایک ایسا ڈیزائن بھی پیش کیا جس کے تحت عوام میں آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے کہ وہ کیسے یومیہ انرجی کی کھپت میں کمی لا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے آئیڈیاز کوئی فرد، ادارہ یا حکومت کام کر سکتی ہے۔

اس اس پچاس سالہ منصوبے کی سربراہی 50 سالہ ترقیاتی منصوبے کی کمیٹٰی جس کے سربراہ متحدہ عرب امارات کے ڈپٹٰی پرائم منسٹر شیخ منصور بن زید النہیان ہیں۔

اور اس 50 سالہ ترقیاتی منصوبے کے لیے وزارت تعلیم کے اس اقدام میں 1000 وریچوئل ورکشاپس کے دوران 1200  نجی اور سرکاری سکولوں کے 50 ہزار طلباء شرکت کریں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button