متحدہ عرب امارات

کرونا کیسز کی اطلاع حکام کو دینا کمپنیوں اور اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

خلیج اردو
19 فروری 2021
ابوظبہی : وفاقی استعاثہ عامہ نے وضاحت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور کمپنیوں کے منیجرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اداروں میں سامنے آنے والے کیسز کی اطلاع متحدہ عرب امارات کے صحت حکام کو دیں ۔ اگر کوئی طالب علم یا کسی بھی ادارے کا کوئی ملازم کسی بھی موزی مرض میں مبتلا ہو جائے تو اس کی معلومات محکمہ صحت کو دیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں استعاثہ عامہ نے کہا کہ وفاقی قانون 2014 کے آرٹیکل 12 کے مطابق اگر کسی ادارے کا سربراہ یا ذمہ دار شخص جان جائے کہ اس کے ادارے کا کوئی بھی متعلقہ شخص کسی بھی وائرل بیماری میں مبتلا ہے جو متعدد مرض ہو تو اسے متعلقہ شخص کو میڈیکل سہولت دے کر اس کی اطلاع صحت کے حکام کو کرنی چاہیئے تاکہ اس کا تدارک ہو سکے۔

یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ کسی بھی ملازم کو ایسی بیماری ہے جو دوسروں کو آسانی سے منتقل ہوتی ہے تو ڈائریکٹر کو فوری طور پر وزارت صحت اور روک تھام یا محکمہ صحت کے مجاز اتھارٹی کو مطلع کرنا چاہئے اور اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کرنے چاہیئے۔

مذکورہ بالا آرٹیکل میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی کو متاثرہ شخص کے ساتھ ساتھ اس شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کو الگ کرنا چاہیئے۔ ان افراد کو دوسروں سے جدا رکھنے سے متعلق وزارت کے پاس حکم جاری کرنے کا حق ہے جب تک وہ صحت یاب نہ ہوئے ہو۔ فیڈرل پراسیکیوشن نے اس سے قبل واضح کیا ہے کہ کہ ایسے کسی بیماری سے متعلق اطلاع نہیں دی گئی تو متعلقہ ادارے کو 50 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button