متحدہ عرب امارات

کورونا وباء کے بعد لوگوں کے رویوں میں تبدیلی ، ضرورت یا لالچ ، کیا کوئی اس حد تک گر سکتا ہے؟

خلیج اردو
17 ستمبر 2020
دبئی: دبئی میں ایک گودام سے چوری کے الزام میں گودام میں کام کرنے والے ورکر کو گرفتار کرکے سزا دلوائی گئی۔

43 سالہ شخص گودام سے فیس ماسک چوری کرنے میں ملوث تھا۔ ماسک کی مالیت 8400 درہم تھی۔

خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق دبئی پولیس نے ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران گودام میں کام کرنے والے ایشیائی باشندے کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا۔

31 مئی سے 11 جون کے درمیان چوری کے واقعات پیش ائےجس کا مقدمہ آل رافے پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے گودام میں ملزم کام کرتا تھا وہاں سے فیس ماسک چوری کرتا رہا اور پھر اسے فروخت کرتا رہا ۔ ایک بار جب وہ ایک فلپائنی خاتون کو ماسک فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا تو اس نے ملزم کے سپروائزر کو شکایت لگائی۔

فلپائنی خاتون کے مطابق ملزم نے اسے بتایا کہ فیس ماسک کے 28 ڈبوں کو وہ 8400 درہم میں فروخت کرے گا جس پر میں نے کہا کہ میں اس بارے میں سوچوں گی۔

سپروائزر کے مطابق مذکورہ شخص 2010 سے اس گودام میں کام کرتا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزم کو ایک سال جیل کی سزا سنائی۔ ملزم اس سزا کے خلاف اپیل کا حق رکھتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button