متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : قومی دن کیلئے عوامی تعطیل اور لمبے ویک اینڈ کیلئے آپ تیار ہیں؟

خلیج اردو
26 اکتوبر 2021
دبئی : پچھلے ہفتے کی سرکاری چھٹی اب ایک منفرد یاد بن گئی ہے لیکن اب ایسے لمبے ویک اینڈ کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اگلے پانچ ہفتوں کے وقت میں دسمبر کی شروعات میں ملک بھر کے ملازمین کو تین دنوں کی چھٹی ملے گی۔ یہ بہت سے لوگوں کیلئے چار دنوں کی ہو جائے گی۔ یہ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہوگا۔

حکومت کی طرف سے منظور شدہ تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق دسمبر کے پہلے تین دنوں میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کیلئے تعطیلاتہوں گی۔ اس کا آغاز بدھ یکم دسمبر کو یوم یادگاری کے موقع پر عام تعطیل کے ساتھ ہوتا ہے جو ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔

اس کے فوراً بعد 2 دسمبر اور 3 دسمبر کو ملک کی 50 ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں مزید دو دن کی چھٹی ہے۔ ایسے میں جب جمعہ کو تین دسمبر پہلے سے چھٹی ہوگی اور چار دسمبر کو ہفتے کا دن ہے، یوں کل چار دنوں کیلئے چھٹی ملے گی۔

ملک میں پچاس سال پورے ہونے کی خوشی کے حوالے سے جس تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے وہ آخری چھٹی ہوگی۔ اگرچے اگلے سال کی شروعات پر چھٹی ہوگی لیکن چونکہ یہ ہفتے کے دن ہے تو سب کیلئے اس کی خوشی منانے کا موقع نہیں ملے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button