متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے الہوسن اپلیکیشن پر سرنج کا نشان کیسا ہے؟

خلیج اردو
ابوظہبی: اگر آپ کو اپنی الہوسن ایپلیکیشن پر اچانک کوئی ایسا نشان نظر آتا ہے جو ایک کراس شدہ سرنج کی طرح لگتا ہے تو اسے تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔

الہوس ایپ کے ڈویلپرز متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویکسین اور ٹیسٹنگ رجسٹری ایپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بتایا گیا ہے یہ نشان ان لوگوں کے لیے ہے جن کو ویکسین کی عارضی چھوٹ ملی ہے اور جو حال ہی میں کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

پروفائل پر یہ نشان موجود ہونے کی صورت میں متعلقہ شخص کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے والے فرد کی وجہ سے تمام فوائد حاصل کر سکے گا۔

یہ کراس شدہ سرنج کا نشان بہت سے افراد کے پروفائل پر آیا ہے۔ یہ ان افراد کے پروفائل پر خودکار طریقے سے نمودار ہوتا ہے جن کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے اس سے صحت یابی حاصل کی ہے۔

اس نشان کا مطلب ہے کہ 90 دنوں تک آپ کو ویکسین لگوانے سے استثنی حاصل ہے۔ 90 دن گزر جانے کے بعد آپ کو اپنی کرونا ویکسینیشن لینے کی اجازت ملے گی۔

جب یہ آئیکن ظاہر ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایک شخص جو کرونا وائرس سے صحت یاب ہوکر استثنیٰ حاصل کر چکا ہے اور اسے 90 دنوں تک کوئی ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button