عالمی خبریں

مصری حکومت نے اسکولوں میں طالبات کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے

خلیج اردو

مصری حکومت نے اسکولوں میں طالبات کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے

 

مصری وزارت تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے لیے جاری ضابطہ لباس میں طالبات کا چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

 

تاہم سر پر دوپٹہ اوڑھنا اختیاری قرار دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئے ضابطہ لباس کے تحت سر ڈھانپنے کی خواہش مند طالبات کے لیے تعلیمی بورڈکا منظور شدہ رنگ اور ڈیزائن کا حجاب (اسکارف) استعمال کرنےکا پابند کیا گیا ہے۔

 

مصری وزارت تعلیم کے مطابق پابندی کا اطلاق سرکاری اور نجی تمام اسکولوں پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button