عالمی خبریں

امریکن سکول کے باہر فائرنگ ،ایک طالب علم ہلاک جبکہ ایک زخمی

خلیج اردو

امریکی: آرلنگٹن کے ہائی اسکول کے باہر فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک جبکہ ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے لمار ہائی اسکول کے باہر پولیس کو فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک طالبعلم کو زخمی حالت میں پایا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پستول کی گولی ایک طالبہ کو چھو کر نکلی۔

پولیس ترجمان ٹیم سیسکو کے مطابق اسکول صبح 7 بجکر 35 منٹ پر لگتا ہے،

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے وقت زیادہ بچے نہیں تھے۔

مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نابالغ ہے، جو اسکول میں داخل نہیں ہوا تھا بلکہ باہر ہی فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔

لمار ہائی اسکول میں اس واقعے کے بعد ایک روز کیلئے تدریسی عمل معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button