عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خوفناک آتشزدگی، 12 ہزار افراد بے گھر

خلیج اردو
بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین کے پناہ گزین کیمپس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد افرد بے گھر ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اتوار کو میانمار کی سرحد کے ساتھ واقع بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں روہنگیا مہاجرین کے گنجان آباد کیمپس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں 2000 سے زائد کیمپس اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے آنے پر مجبور ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی فائر سروس کے عہدیدار عماد الحق کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں اور نہ ہی آگ لگنے کی وجہ سامنے آسکی ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت دفاع کے مطابق جنوری 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان روہنگیا کیمپوں میں آتشزدگی کے 222 واقعات ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button