عالمی خبریں

عامرخان سے گھڑی چھیننے کی واردات ، دو افراد مجرم قرار

خلیج اردو

برمنگم :لندن کی عدالت نے سابق باکسر عامرخان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے  والے دو افراد کو مجرم قرار دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبرمیں مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں عامر خان سے اُس وقت واردات ہوئی تھی جب ریسٹورنٹ سے نکل رہے تھے۔

ڈاکو  گن پوائنٹ پر ان کی گھڑی لے گئے تھے اور اس گھڑی کی مالیت 70 ہزار پاؤنڈ تھی۔

اسنارزبروک کراؤن کورٹ نے 20 سالہ ڈینٹے کیمپبل اور 25 سالہ احمد باناکو مجرم قراردے دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسنارزبروک کراؤن کورٹ دونوں مجرموں کو جلد سزا سنائے گی۔

یاد رہے کہ عدالت نے چوری کے ایک سال بعد عامر کے ساتھ واردات کرنے والوں کے کلاف فیصلہ سنا دیا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button