عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ و تحفظ کیلئے غلط معلومات روکنے سے متعلق قرارداد منظور ہو گئی

خلیج اردو 16 نومبر 2021
دبئی:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیراکرام نے آج جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی تھی

۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ دنیا آج غلط معلومات کے بے دریغ پھیلاؤ سے دوچار ہے ۔غلط معلومات سماجی انتشار، امتیازی سلوک، نفرت انگیز تقاریر کا موجب ہیں جو قوم پرستی، بدنامی، نسل پرستی کو ہوا دیتی ہے۔ان۔کا۔کہنا تھا کہ زینو فوبیا، اسلامو فوبیا اور عدم برداشت بھی اسی ڈس انفارمیشن کی پیداوار ہے ۔

پاکستان مشن نیویارک کے ترجمان کے مطابق منیر اکرم نے قرارداد میں بذریعہ سوشل، آن لائن میڈیا ڈس انفارمیشن کے پھیلاؤ بارے بتایا ۔۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کاروباری، آن لائن ادارے، سوشل میڈیا کمپنیاں تجارتی مقاصد پر انسانی حقوق مجروح نہ کریں۔

کاروباری ماڈلز، آپریشنز، ڈیٹا اکٹھا کرنے، پروسیسنگ، اشتہاری پالیسی عالمی انسانی حقوق قانون کے مطابق ہونی چاہئیے۔تمام کمپنیاں، ادارے یقینی بنائیں کہ ان کے پلیٹ فارمز غلط معلومات کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button