عالمی خبریں

افغان طالبان کا پہلا اعلی تعلیم یافتہ ترجمان قطر میں تعینات

(خلیج اردو) افغان طالبان نے قطر میں اپنے سیاسی دفتر کی ترجمانی کے لئے ایک ایسے شخص کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر محمد نعیم وردک کو حال ہی میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں تبدیلیوں کے بعد سہیل شاہین کی جگہ ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی وہ قطر سیاسی دفتر کا حصہ رہے ہیں۔ بعض افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل شاہین کو متنازع ٹویٹ کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تاہم طالبان نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

ڈاکٹر محمد نعیم کا تعلق بنیادی طورپر افغان صوبہ وردک کے ضلع چک سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گاؤں چک کے ایک مقامی مدرسے سے حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے ننگرہار یونیورسٹی جلال آباد میں داخلہ لیا اور بی اے کی سند حاصل کی۔ 2008 میں نعیم وردک اعلیٰ تعلیم کی حصول کے لیے پاکستان آئے اور اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا جہاں سے انہوں نے دوسال کے بعد عربی زبان میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ ماسٹر کے بعد پی ایچ ڈی بھی وہی سے حاصل کرکے دوبارہ افغانستان چلے گئے ۔

Source :Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button