عالمی خبریں

بنگلادیش کے انتخابات آزاد اور شفاف نہیں،نگلادیشن انتخابات: امریکہ کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

خلیج اردو
نیویارک: امریکہ نے بنگلہ دیش میں انتخابات پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ کو سیاسی اپوزیشن کے ہزاروں ارکان کی گرفتاریوں اور انتخابات کے دن بے ضابطگیوں کی خبروں پر تشویش ہے۔

۔۔ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا کہ امریکہ دیگر مبصرین کے اس موقف کی حمایت کرتا ہے کہ یہ انتخابات آزادانہ یا منصفانہ نہیں تھے، ۔

افسوس ہے کہ تمام جماعتوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

امریکہ انتخابات کے دوران اور اس کے بعد کے مہینوں میں ہونے والے تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ تشدد کو مسترد کریں۔

امریکہ بنگلہ دیش کے عوام، جمہوریت، پرامن اجتماع کی آزادی، اور آزادی اظہار کی حمایت کرتا ہے۔

عوامی لیگ پارٹی نے 7 جنوری 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی۔

دوسری طرف بنگلہ دیش انتخابات پر برطانوی کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کا ردعمل۔۔کامن ویلتھ اینڈ ڈیلولپمنٹ آفس کے مطابق بنگلہ دیش کے انتخابات فری اینڈ فیئر کے معیار پر نہیں اترتے، ۔۔جمہوری انتخابات کا انحصار قابل اعتماد، شفاف مقابلے پر ہے۔

انسانی حقوق کا احترام، قانون کی حکمرانی جمہوری عمل کے عناصر ہیں۔۔انتخابات کے دوران یہ معیارات پورے نہیں ہوئے،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button