عالمی خبریں

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9  افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا ہے کہ وسطی افغانستان میں ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے سے 9  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر کو حادثہ بدھ کی رازت وردک صوبے کے ایک ضلع میں پیش آیا، جہاں افغان فوج اور ملیشیا کے درمیان شدید جنگ رہی ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے بیان میں بتایا گیا ہے کہ "حادثے کے نتیجے میں عملے کے 4 افراد سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں”۔ تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وردک صوبے کے گورنر کے ترجمان محب اللہ شریف نے حادثے کی تصدیق کی ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں ٹیکنیکل یا دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں ہیلی کاپٹروں کے گرنے کے واقعات عام ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں افغان فوج کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کو لیجا رہا تھا تو دوسرے فوجی ہیلی کاپٹر میں ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جبکہ جمعرات کے روز ہی افغانستان کے دارالحکومت میں ایک بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button