عالمی خبریں

طالبان کے حالیہ فیصلے تباہ کن ہو سکتے ہیں، امریکہ اور یورپی یونین سمیت عالمی تنظیموں کی جانب سے خواتین پر تازہ ترین تعلیمی اور سماجی پابندیوں کی مذمت اور تشویش کا اظہار

نیویارک: امریکہ نے افغانستان میں خواتین سے متعلق امتیازی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جہاں افغان طالبان نے نام نہاد مملکت میں خواتین کے تعلیم پر پابندی عائد کی تھی وہاں اب غیرسرکاری تنظیموں میں خواتین کے کام پر بھی پابندی لگائی ہے۔

امریکی وزیر خٰارجہ انٹونی بلنکن نے طالبان کے حالیہ فیصلے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی تشویشناک ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خواتین کے این جی اوز میں کام پر پابندی سے لاکھوں افراد کو اہم اور جان بچانے والی امداد میں خلل پڑے گا اور یہ فیصلہ افغان عوام کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔

طالبان کے فیصلے پر یورپی یونین نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے اور فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور نتیجے میں اس کا اثر ہماری امداد کی فراہمی پر پڑے گا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اس فیصلے کو کسی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Source: Geo News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button