عالمی خبریں

بھارتی خاتون پائلٹ کا طیارہ زمین پر آگرا

خلیج اردو: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں خاتون پائلٹ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سنگل سیٹر ٹرینر طیارہ آج صبح پونے میں گرکر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ بھاونا راٹھور زخمی ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ نجی ایوی ایشن اسکول کے طیارے نے پونے کے بارامتی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی جو تکنیکی خرابی کے باعث ٹیک آف کے فوری بعد زمین پر آگرا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button