عالمی خبریں

امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں خاموشی سے خالی کیا

خلیج اردو: امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں بغیر بتائے خالی کیا اور امریکی فوج نے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں جب کہ اس حوالے سے نئے افغان کمانڈرکو آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے نئےکمانڈرکو امریکی افواج کی روانگی کا 2 گھنٹے بعد علم ہوا۔

بگرام ہوائی اڈے کے نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی نےخبرکی تصدیق کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے بتایا کہ جب ہم نےسنا کہ امریکی فوج نے بگرام ہوائی اڈہ خالی کردیا ہے تو ہم اسے افواہ سمجھے لیکن صبح 7 بجےکےقریب معلوم ہوا کہ امریکی فوجی واقعی جاچکے ہیں۔

افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی، اگرامریکی اہلکارہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلے بتاتے تو لوٹ مار سے بچا جاسکتا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button