عالمی خبریں

برطانوی طالب علم نے ڈیون کے اوپر اڑنے والی عجیب و غریب طشتری کی تصویریں بنا لیں

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک برطانوی طالب علم نے ڈیون کے آسمان میں ایک عجیب و غریب واقعہ ریکارڈ کیا ہے، جس میں اس نے ایک خلائی جہاز جیسی عجیب و غریب طشتری آسمان میں اڑتی ہوئی دیکھی۔ جس نے 10 سیکنڈ تک آسمان میں روشنی کی اور پھی جلدی سے غائب ہو گئی۔

36 سالہ طالب علم میتھیئو اس وقت حیران رہ گیا جب وہ اپنی عمارت کی کھڑکی سے رات کے وقت باہر دیکھ رہا تھا اور اس نے کسی چیز کو فضا میں 10 سیکنڈ تک اڑتے ہوئے دیکھا۔ میتھیئو نے فورا اپنا موبائل اٹھایا اور اس عجیب و غریب اڑن طشتری کی متعدد تصویریں بنا لیں۔ ان میں تصویروں میں اس اڑن طشتری سے  چار جگہوں سے نکلنے والی روشنی دیکھی جا سکتی  جس سے آسمان کا ایک حصہ روشن تھا۔

میتھیئو کا کہنا ہے کہ اس کے گھر کے کچن کی کھڑکی سے باہر کا منظر صاف نظر آتا ہے۔ اور اس نے جو فضائی طشتری نما چیز دیکھی وہ کسی ہوائی جہاز کی طرح نہیں اڑ رہی تھی، بلکہ وہ آہستہ اڑ رہی تھی وہ 10 سیکنڈ کے لیے اوپر نیچے گئی اور پھر غائب ہوگئی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button