عالمی خبریں

امریکہ: عارضی ورک ویزے کیلئے انٹرویو کی شرط ختم

خلیج اردو: امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 31 دسمبر تک مخصوص کیٹیگریز میں ورک ویزے کیلئے انٹرویو کی ضرورت نہیں ہو گی۔
اتھلیٹس، آرٹسٹس، اساتذہ اورغیرمعمولی کامیابی کےحامل افراد کو انٹرویو سے استثنیٰ حاصل ہو گا، کلچرل پروگرام کے تحت ویزا حاصل کرنےوالوں کو بھی انٹرویو نہیں دینا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button