خلیج اردو آن لائن:
پاکستان میں کورونا سے متعلق بنائے گئے کمانڈ سنٹر، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر، نے منگل کے روز پاکستان میں کورونا ویکسین کے فیز تھری کے تجربات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ تجربات پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور ویکسین بنانے والے چینی کمپنی کین سینو بائیو کے ساتھ مل کر کیے جائیں گے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اس عمر نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہ ان تجربات میں 7 مختلف ممالک سے 40 ہزار لوگ شرکت کریں گے۔ ان 40 ہزار لوگوں میں سے پاکستان سے 8 سے 10 ہزار لوگ شرکت کریں گے۔
اس عمر کا مزید کہنا تھا کہ ان تجربات کے ابتدائی نتائج 4 سے چھ مہینوں میں سامنے آئیں گے۔
Just launched the phase 3 trials for a Covid19 vaccine in Pakistan. Vaccine has been developed by a chinese company. A total of 40,000 people will participate in this trial in 7 countries, of which 8 to 10, 000 will be Pakistani. Initial results expected in 4 to 6 months
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 22, 2020
پاکستان کے نجی خبر رساں ادارے ڈان نیوز نے نیشنل کمانڈ سنٹر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو فیز تھری کلینکل تجربات کرنے کے لیے رضامند ہوئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ ان تجربات کا حصہ بننا ہمارے لیےفخر کی بات ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ” اس وقت دنیا ویکسین کی تیاری کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اس وقت 7 ویکسین کے تجربات کیے جا رہے ہیں جن میں سے تین چین تیار کردہ ہیں”۔
Source: Khaleej Times