عالمی خبریں

ارجنٹائن میں اونچی سمندری لہروں کے باعث ایک گھر سمندر برد ہوگیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ٹھیک اس لمحے کی عکس بندی کی گئی ہے جب ارجنٹائن میں ایک گھر تیز سمندری لہروں کے باعث سمندر میں جا گرا۔ حادثہ ارجنٹائن کے مار ڈیل تویو شہر میں پیش آیا۔

یہ گھر 1960 اور 70 کی دہائی کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا جو سطح سمندر میں اضافہ ہونے کے باعث سمندر برد ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر بنیادوں سےاکھٹرتا ہے اور پھر سمندر میں جا گرتا ہے۔ ویڈیو ہمسایوں کی جانب سے بنائی گئی ہے۔ تاہم، مالک مکان اس وقت گھر میں موجود نہیں تھا جب حادثہ پیش آیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button