متحدہ عرب امارات

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 : پاک بھار ٹاکرا اکتوبر 24 کو ہوگا، فائنل کی تاریخ کا بھی اعلان ہوگیا

خلیج اردو
17 اگست 2021
دبئی : سولہ ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سترہ اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کا اس بار انعقاد متحدہ عرب امارات اور اومان میں ہوگا۔

آئی سی سی نے منگل کے روز ایک بیان میں شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ سترہ چوبیس اکتوبر کو گا۔

ورلڈ کپ کی شروعات سترہ اکتوبر کو اومان اور پاپویہ کے درمیان ہوگا جس کے بعد سکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان میچ ہوگا۔ ٹیم اے اور ٹیم بی سے جو جیتا گا وہ ٹاپ بارہ میں آجائے گا جہان باقی کے ممالک یہاں شریک ہو جائیں گے۔

گروپ اے میں ایئرلینڈ ، نیدرلینڈ ، سری لنکا اور نامیبا جبکہ گروپ بی میں اومان ، پاپویہ ، اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں۔

گروپ ون میں آسٹریلا کا مقابلہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ تئیس تاریخ کو سپر بارہ کی شروعات ہوگی جو چار سیمی فائنل کا فیصلہ کرے گی۔

تاہم سب کی نظریں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ ٹو کے دبئی میں کھیلے جانے والے میچ پر ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان آخری بار پچاس اوورز کے ایک روزہ میچ میں 2019 کو ہوا تھا۔

2009 کے فاتح انگلینڈ کا مقابلہ 30 اکتوبر کو دبئی میں آسٹریلیا سے ہوگا۔

اس ٹی ٹونٹی کی میزبانی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کرے گا ، اصل میں یہ ٹورنمنٹ 2020 کے آخر میں آسٹریلیا میں منعقد ہونا تھا لیکن اسے منسوخ کردیا گیا کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی تھی۔

اس سال اس کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا لیکن اپریل اور مئی میں کرونا وائرس کے کیسز میں بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اومان منتقل کردیا گیا تھا۔

میچز چار مقامات دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، ابوظہبی کا شیخ زید اسٹیڈیم ، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر منعقد ہوں گے۔

فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہو گا جس میں 15 نومبر کو ریورس ڈے رکھا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button