ٹپسمتحدہ عرب امارات

دبئی سفر کے دوران آپ کیا سامان اپنے ساتھ دبئی لیجا سکتےہیں اور کیا نہیں، مکمل تفصیل جانیے

خلیج اردو آن لائن:

متعدد ایسی اشیاء مسافرو اپنے ساتھ دبئی لاتے ہیں جو کہ ڈیوٹی فری ہیں یعنی ان پر ٹیکس نہیں لگتا۔ جن میں 3 ہزار درہم مالیت تک کے ذاتی تحائف، زیادہ سے زیادہ 400 سگریٹ، 50 سگار، اور 500 گرام تمباکو شامل ہیں۔ اس سے زیادہ مالیت یا وزن کی ہر چیز پر کسٹم ڈیوٹی یعنی ٹیکس لگے۔

مزید برآں، دبئی کسٹمز کے مطابق دبئی آنے والے اور جانے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام مسافروں کو بتانا ہوگا کہ انکے قبضے میں اس وقت کیش کی صورت میں کتنی نقدی ہے۔ اس میں کیش، چیک اور قیمتی زیورات شامل ہیں اگر انکی مالیت کی 60 ہزار درہم سے زائد ہے۔ مزید برآں، 18 سال سے کم عمر مسافر کے قبضے میں جتنی بھی نقدی ہوگی اسے اس کے سرپرست کے قبضے میں موجود نقدی میں شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سامان دبئی لیجاتے ہوئے درج ذیل ہدایات ہر عمل کرنا ہوگا:

·        اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے تحائف پر کسٹم ڈیوٹی نہ لگے تو تحائف زاتی استعمال کے لیے ہونے چاہیئں نہ کہ تجارتی مقاصد کے لیے۔

·        سیڈنگ، موویز، ایونٹ کیمروں اور سامان: پرنٹ اور میڈیا سے متعلق دیگر سامان، میک اپ براڈکٹس، چکن اور فروزن پرندوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء، وائرلیس آلات اور ڈرون لیجانے کے لیے پہلے سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔

·        مسافر اپنے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ تک کی ادویات لے جا سکے ہیں۔ نسخہ ڈاکٹر یا ہسپتال کی طرف سے لکھا گیا ہو اور اس پر مریض کی صحت ادویات سے متعلق واضح طور پر لکھا گیا ہو۔ مزید برآں، ادویات کو انکی اصل پیکنگ میں ہونا چاہیے اور ان کے اوپر تیاری اور ایکسپائری کی تاریخیں واضح طور پر درج ہوں۔

·        پسنجر آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم کمالی نے بتایا کہ iDeclare موبائل ایپ کے ذریعے دبئی آنے والے مسافر اپنا سامان پہلے سے ہی ڈیکلیئر  کر سکتے ہیں۔ جس سے انکا ویٹنگ ٹائم کم ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button