خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: راس الخیمہ میں ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی توہین کرنے پر خاتون کو 5 ہزار درہم جرمانہ

خلیج اردو: راس الخیمہ میں ایک عرب خاتون کو ایک ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیساتھ زبانی تکرار اور توہین کرنے پر 5 ہزار درہم جرمانہ کیا گیا ہے۔

خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے اوپر لگے الزام کی تردید کی، جبکہ اس کے وکیل نے دفاعی میمورنڈم پیش کیا ، جس میں پبلک پراسیکیوشن کی اپیل مسترد کرنے کی درخواست کی گئی۔

استغاثہ کے ریکارڈ کے مطابق ، متاثرہ شخص اسپتال میں تھا جب عملے نے اسے بتایا کہ ایک خاتون ایک مریض سے ملنے گئی ہے ، جو کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لیے وزارت کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے

متاثرہ شخص نے خاتون سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ ڈائریکٹر آفس جائیں ، جہاں انہوں نے کچھ انتظار کیا اور اس دوران ہسپتال میں ایئر کنڈیشنگ یونٹس کی ناکامی پر تبادلہ خیال کیا

جب یہ واضح ہو گیا کہ ڈائریکٹر انکے ساتھ نہیں آئے گا ، مدعا علیہ نے مبینہ طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر پر توہین کی اور گرمی کی شدت کی وجہ سے دفتر چھوڑ دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ملزم کو عوامی اور غیر عوامی توہین کے دو جرائم پر جرمانہ کیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button