متحدہ عرب امارات

متحدہ عربامارات کا قومی دن: یادگاری سکہ جاری کر دیا گیا

خلیج اردو 23 نومبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے ملک کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کر دیا۔چایدی کا سکہ نائب وزیر اعظم اور مرکزی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ منصور بن زید النہیان کی ہدایت ہر جاری کیا گیا۔

 

چاندی کے سکے کی قیمت پانچ سو درہم جبکہ اسکا وزن 250 گرام ہے۔سکے کے آگے حصے پر قصر الوطن کی تصویر ہے جس کے ایک طرف 1971 اور جانب 2021 لکھا ہوا ہے۔سکے کے آگلے حصے پر وزارت صدارتی امور کا نام عربی اور انگریزی میں درج ہے جبکہ ریاستی نشان بھی ہے۔

سکے کے پچھلے حصے پر متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کا لوگو لگا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں پانچ سو درہم بھی لکھا ہے۔عربی اور انگریزی میں مرکزی بینک کا نام بھی پچھلے حصے پر درج ہے۔یادگاری سکہ فروخت کیلئے پیش نہیں کیا جائے گا۔

 

چاندی کے سکے کا اجرا صدارتی امور کی وزارت کے متحدہ عرب امارات کی کامبابیوں اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات سے مطابقت رکھتا ہے۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button