متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا موسم : ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش ہوگی ، محکمہ موسمیات

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں آج کیلئے موسم جزوی طور پر آبرآلود رہے گا۔ قومی محکمہ برائے موسمیات این سی ایم کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

عام طور پر آج کیلئے مطلع آبرآلود ہے لیکن کچھ مشرقی ، ساحلی اور سمندری علاقوں میں دن کے اوقات میں بارش متوقع ہے۔

رات کے وقت ہوا مرطوب رہے گی جبکہ جمعرات کی صبح دھند بننے کے امکانات پیدا ہوں گے۔ کچھ مغربی علاقوں میں دھند اور کہر پیدا ہوگا۔

ملک میں ہلکے سے درمیانی ہوائیں چلیں گی جو بعض اوقات میں صاف ہوں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button