عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 50 ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کی ہے

خلیج اردو 03 دسمبر 2021
واشنگٹن : ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر یو اے ای کے شہریوں کو گرم جوشی سے مبارک باد پیش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے اس موقع پر خصوصی بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پچاس سالوں کی شراکت داری کا سفر باخوبی پورا کیا ہے۔ پچاس سالوں میں ہم نے معاشی ، تجارتی ، ثقافی تعلقات کو دوام بخشا اور علاقائی امن و استحکام کیلیے ملکر کوششیں کیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سی کامیابیوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت سے یہ ممکن ہوا کہ اب اسرائیل کے ساتھ یو اے ای کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر متحدہ عرب امارات کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے امریکی پویلین میں امریکی ثقافت اور ان کی متنوع نمائش کا خصوصی ذکر کیا۔

انہوں نے عالمی سطح پر امن ، انسانی حقوق ، آزادی ، سلامتی کے امور سے متعلق اقوام متحدہ میں یو اے ای کے کردار کی تعریف کی اور دوطرفہ ان کوششوں کا ذکر کیا جو موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلیے دونوں ممالک ملکر کررہے ہیں۔

امریکی وزیر نے افغانستان سے امریکی باشندوں کے انخلا کا ذکر کرتے ہوئے اس پورے عمل میں یو اے ای کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اگلے پچاس سالوں میں متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button