خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شارجہ میں خاتون 12ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی

خلیج اردو: شارجہ پولیس نے کہا ہے کہ پیر کی صبح ایک 41 سالہ خاتون شارجہ میں رہائشی عمارت کی 12ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔

شارجہ پولیس کو پیر کی صبح سویرے شارجہ کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے واقعے کی اطلاع ملی۔ پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انکو معلوم ہوا کہ ایک ازبکستانی خاتون کو گرنے سے شدید چوٹیں آئی ہِیں جنکی وجہ سے وہ جائے وقوعہ پر ہی وفات پا گئی-

اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔

تاہم، بوہیرہ پولیس اسٹیشن اس واقعے کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہا ہے، جبکہ شارجہ کے پراسیکیوٹرز نے فرانزک لیب میں خاتون کے جسم کا معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button