متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:اتحاد ائیرویز نے ابوظہبی آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد آج سے اتحاد ایئر ویز کے ذریعے ابوظہبی آنے والے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کے لیے آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

ابوظہبی سے جانے یا ٹرانزٹ فلائٹ پر کچھ دیر قیام کرنے والے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔مسافروں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے ساتھ کیو آر کوڈ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
ابوظہبی آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر صرف مفت کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

 

اس کے علاوہ ابوظہبی آنے یا امارات سے جانے والے غیر ویکسین شدہ مسافروں کو پرواز سے دو روز قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسینیشن یا ٹیسٹنگ کی شرائط سے استثنیٰ حاصل ہے۔
ابوظہبی آنے والے مسافروں کو آمد پر مفتی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز میں واضح کمی کے بعد ابوظہبی کی ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے لگائی گئی تمام پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button