خلیج اردو: پشاور ائر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کر لی
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں موجود 88 کیپسولوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کےعملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے-