سپورٹسعالمی خبریں

ایشیا کپ سری لنکا سے امارات منتقل کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو: سری لنکا میں سایسی عدم استحکام کے باعث ایشیا کپ 2022 سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ پہلے سے اعلان شدہ تاریخوں کے مطابق ہی کھیلا جائے گا، ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ منتقلی کا اعلان کرے گی، اے سی سی کے عہدیداران نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کے ایونٹ کو ناممکن قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے سی سی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں، سری لنکا کرکٹ نے بھی ایونٹ کو منتقل پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکریٹری سری لنکا کرکٹ موہن ڈی سلوا ایشیا کپ سری لنکا سے منتقل ہونے اور یو اے ای میں ہونے کا بہت امکان ہے۔

ایشیا کپ 27 اگست 2022 سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button