خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے 20 جولائی کو کولمبیا کے یوم آزادی کے موقع پر کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک مارکیز کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی صدر مارکیز کو ایسا ہی پیغام بھیجا ہے۔