خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان کا سوڈان میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کا حکم

خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے سوڈان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والوں کے لیے 25 ملین درہم کی فوری انسانی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے-

صدر مملکت کی اس امداد کا مقصد ملک بھر کے وسیع علاقوں میں آنے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں سوڈان کی کوششوں اور صلاحیتوں کی حمایت کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور گہرے تعلقات کی مظہر اور متحدہ عرب امارات کی پالیسی اور اس کے انسانی ہمدردی کے مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے تاکہ دنیا بھر کے پسماندہ طبقوں کےمصائب کم کرنے میں مدد ملے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button