خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر تین روزہ سوگ منانے اور قومی پرچم کو آج ، جمعہ سے 3 دن کیلئے سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا عمل سرکاری اور نجی شعبہ کے ساتھ بیرون ملک اماراتی سفارتخانوں میں ہوگا –

صدارتی کورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا عمل پیر 12 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ کورٹ نے ملکہ الزبتھ کی وفات پر برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے شاہ چارلس سوئم ، شاہی خاندان اور دوست برطانوی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button