خلیجی خبریں

محمود عباس کی اسرائیل کے دو ریاستی حل کے بیان کی حمایت

خلیج اردو: فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کے بیان کی حمایت کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان کی صداقت اسرائیل کے فوری مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر ہی ثابت ہوگی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس سے خطاب میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اس مؤقف کا اصل امتحان یہ ہے کہ اسرائیل فوراً مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور فلسطینی سرزمین پر آبادکاری جیسے یک طرفہ اقدامات بند کرے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے گذشتہ روز جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں فلسطین کے ساتھ تنازع میں دو ریاستی حل کی حمایت میں بات کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button